14 دسمبر 2011 - 20:30

عراق ميں امريکا کي سب سے بڑي فوجي چھاؤني ايکو جمعرات کو با ضابطہ طور پر عراقي فوج کي تحويل ميں دے دي گئي - اسي کے ساتھ عراق کے مختلف شہروں ميں عوام نے جلوس اور ريلياں نکال کے عراق سے امريکي فوجي قبضہ ختم ہونے کا جشن منايا -

ابنا: عراقي فوجي نے ملک ميں قائم امريکہ کي سب سے بڑي فوجي چھاوني کا کنٹرول حاصل کرليا ہے- جنوبي عراق کے صوبے ديوانيہ ميں واقع ايکو نامي چھاؤني عراق ميں امريکہ کي سب سے بڑي فوجي چھاؤني تصور کي جاتي تھي - اس چھاؤني کي منتقلي کے بعد عراق ميں امريکي فوج سے خالي ہونے والي چھاونيوں کي تعداد پانچ سو ہوگئي ہے-

ايکو چھاؤني ايسے وقت ميں عراقي فوج کے حوالے کي گئي ہے جب امريکي وزير دفاع ليون پينيٹا نے بدھ کي رات بغداد ميں عراقي حکام سے ملاقات کي ہے جس ميں امريکہ سے عراقي فوجيوں کے انخلا کي صورتحال کا جائزہ ليا گيا- ليئون پنيٹا جمعرات کو عراق سے آخري امريکي فوجي دستے کے انخلا کي تقريب ميں شرکت کے لئے بدھ کي رات بغداد پہنچے تھے - ادھر اطلاعات ہيں کہ عراقي عوام نے امريکي پرچم نذر آتش کرکے اپنے ملک سے امريکي فوج کے انخلا کا جشن منايا ہے- ہزاروں کي تعداد ميں عراقي شہريوں نے ملک کے مختلف شہروں ميں سڑکوں پر آکر خوشي کے نعرے لگائے اور اپنے ملک سے امريکي فوجيوں کے انخلا پر ايک دوسرے کو مبارک باد پيش کي- عراقي شہريوں نے بعض علاقوں ميں امريکي پرچم بھي نذر آتش کئے اور امريکہ کو اپنے ملک ميں گزشتہ نو برس سے جاري بدامني کا ذمہ دار قرار ديا- امريکي قابضين کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے فلوجہ شہر کے باسيوں نے بھي شہر کے ‎سڑکوں پر ريلياں نکاليں اور امريکي اور اسرائيلي پرچم نذر آتش کئے- فلوجہ صوبہ الانبار کا ايک ايسا شہر ہے جہاں امريکي فوج کو سن دوہزار تين سے اب تک سخت عوامي مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے- اس شہر کے بہت سے لوگ امريکي فوجيوں کے ہاتھوں مارے گئے ہيں-

بغداد واشنگٹن سيکورٹي معاہدے کے تحت امريکي فوج کو رواں سال کے اختتام سے پہلے عراق سے مکمل طور پر نکل جانا ہے -

.............

/169